اسلام آباد( اباسین خبر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 24 سے 28 مارچ تک کے ججز روسٹر کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت آئندہ ہفتے 4 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں پہلا بینچ کیسز کی سماعت کرے گا، جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل کریں گے، اور اس میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شہزاد احمد بھی شامل ہوں گے۔تیسرے بینچ کی سربراہی جسٹس نعیم اختر کریں گے، جس میں جسٹس اشتیاق ابرہیم بھی شامل ہوں گے۔چوتھے بینچ کی سربراہی جسٹس سردار طارق مسعود کریں گے، اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل اس بینچ کا حصہ ہوں گے۔
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کے لیے 4 بینچز تشکیل، اہم کیسز کی سماعت ہوگی
5