اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سٹار لنک کو آپریشنل کرنے کے لیے مرحلہ وار عمل جاری ہے۔ پاکستان سپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ کی جانب سے سٹار لنک کو این او سی جاری کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد پی ٹی اے سٹار لنک کو لائسنس جاری کرے گا۔ذرائع کے مطابق سٹار لنک کو پی ٹی اے کے لائسنس کے لیے 6 لاکھ 40 ہزار ڈالر فیس جمع کرانی ہوگی۔ سٹار لنک نے پی ٹی اے میں لائسنس کی درخواست اور ٹیکنیکل و فنانشل پلان جمع کروا دیا ہے۔ پی ٹی اے اس درخواست کا اندرونی طور پر جائزہ لے رہا ہے اور اس کے بعد چیئرمین پی ٹی اے اور دیگر ممبرز لائسنس سے متعلق فیصلہ کریں گے۔لائسنس کے اجرا کے بعد سٹار لنک کو ملک بھر میں اپنے آلات نصب کرنے کی اجازت ملے گی، اور اسے مکمل طور پر آپریشنل ہونے میں تقریبا 6 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔
پاکستان میں سٹار لنک کی آپریشنل ہونے کا عمل جاری
6