کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل ہر کوئی اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی استعمال کر رہا ہے، مگر اس کا زیادہ اور مسلسل استعمال ایک سنسنی خیز نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ اوپن اے آئی اور ایم آئی ٹی میڈیا لیب کی مشترکہ تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں تنہائی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق وہ افراد جو چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ جذباتی طور پر جڑتے ہیں، ان میں سماجی تنہائی اور انحصار کے آثار زیادہ پائے گئے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی کا استعمال بڑھنے کے ساتھ ساتھ صارفین میں سماجی میل جول میں کمی اور ان کے ذہنی صحت پر اثرات بھی نظر آئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے، لیکن اس سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا اے آئی ٹیکنالوجی صارفین کی ذہنی صحت پر دیرپا اثرات ڈال سکتی ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کے مسلسل استعمال سے تنہائی کے خطرات کا انکشاف
6