6
کراچی( ہیلتھ ڈیسک) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈینٹل اوپی ڈی کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دانتوں کی صحت سے متعلق یہ یونٹ بہت ضروری تھا، خاص طور پر ٹریفک حادثات میں اضافے کے پیش نظر۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر سکریننگ کے عمل کو تیز کیا جائے گا تاکہ صحت کے معاملات میں مزید بہتری لائی جا سکے۔