بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک نے اپنے ایک متنازع فلٹر کو ہٹا دیا ہے جو صارفین کی تصاویر کو اس طرح ایڈٹ کرتا تھا کہ وہ زیادہ وزنی نظر آئیں۔ اس فلٹر کے استعمال سے بنائی جانے والی ویڈیوز میں پہلے صارف کی اصل، بغیر ایڈیٹ کی گئی تصویر دکھائی جاتی، پھر “چبی فلٹر” آہستہ آہستہ اس کی جسمانی ساخت میں تبدیلی کر دیتا، اور پس منظر میں امریکی گلوکارہ ڈوچی کا گانا “Anxiety” بجتا تھا۔یہ ویڈیوز جب زیادہ مقبول ہونے لگیں تو صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل آیا۔ کئی لوگوں نے اسے “باڈی شیمنگ” قرار دیا، اور ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ “یہ ٹرینڈ لوگوں کو کمتر محسوس کرانے کے مترادف ہے”۔ اس تبصرے کو 5000 سے زائد لائکس ملے۔ٹک ٹاک کی معروف صارف Sadiebass16 نے کہا، “سوچیں کہ آپ اس ایپ پر بس موجود رہنا چاہتے ہیں، اور پھر دیکھتے ہیں کہ ہزاروں لوگ ایک ایسا فلٹر استعمال کر رہے ہیں جو آپ جیسے جسم کو منفی انداز میں دکھاتا ہے۔”نوجوانوں کے لیے صحت و تندرستی کی ایپ “Luna” نے بھی فلٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ “غیر صحت مند خوبصورتی کے معیارات کو فروغ دیتا ہے۔
ٹک ٹاک نے متنازع فلٹر ہٹا دیا، جس سے صارفین کی تصاویر وزنی نظر آتی تھیں
6