اسلام آباد( اباسین خبر)یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں اعلی ترین سول اعزازات کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں۔تقریب میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کے لیے بہترین خدمات پر نشان پاکستان، بعد از وفات عطا کیا گیا۔ یہ اعزاز ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔ایئر مارشل (ر) راجہ شاہد حامد کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز، اور سلطان علی اکبرالانہ کو مالیاتی شعبے میں خدمات پر نشان خدمت عطا کیا گیا۔غیر معمولی بہادری پر ایس پی محمد اعجاز خان (شہید)، ڈی ایس پی علامہ اقبال (شہید)، ڈی ایس پی سردار حسین (شہید)، کانسٹیبل جہانزیب (شہید) اور کانسٹیبل ارشاد علی (شہید) کو ہلال شجاعت سے نوازا گیا۔تعلیم کے شعبے میں شاندار خدمات پر اللہ رکھیو (شہید) کو ہلال شجاعت، جبکہ ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ کو سول سروس میں شاندار خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیا گیا۔
ایوان صدر میں اعلی ترین سول اعزازات کی تقریب، شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان بعد از وفات عطائ
7