پشاور( اباسین خبر)پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر 27 دن بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔ اس اقدام کے بعد صرف ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو افغانستان آنے اور جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق، طورخم سرحد کے امیگریشن سیکشن کو مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد بحال کیا گیا۔ 21 فروری کو پاک افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں طورخم امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا تھا جس کی وجہ سے سرحد کو بند کر دیا گیا تھا۔سیکورٹی صورتحال میں بہتری کے بعد، 26 دن بعد بارڈر تجارت کے لیے کھولا گیا تھا اور اب پیدل آمدورفت بھی شروع ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق، طورخم بارڈر پر روزانہ تقریبا 10 ہزار مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے۔یاد رہے کہ قبائلی جرگے نے متنازع تعمیرات بند کرنے اور طورخم تجارتی گزرگاہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا، افغان جرگے نے 17 مارچ تک سرحد کھولنے کی مہلت مانگی تھی۔
پاک افغان طورخم بارڈر 27 دن بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا
5