واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے وضاحت دی ہے کہ امریکی ویزوں کے جائزے کا عمل مکمل کرنے کی کوئی مخصوص ڈیڈ لائن آج نہیں ہے۔ ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آج کسی قسم کی سفری پابندیاں عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ پابندیوں کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ آنے والے غیر ملکی مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں بننے چاہئیں۔ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اور صدر ٹرمپ ایران پر دبا بڑھا کر چاہتے ہیں کہ وہ دہشت گرد گروپوں کی حمایت بند کرے۔انہوں نے شام کی صورتحال پر بھی بات کی اور کہا کہ امریکہ اس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ احمد الشرع تمام شہریوں کے حقوق کا خیال رکھیں اور امریکی شہریوں کی حفاظت کے لیے پر عزم ہیں۔
پابندیوں کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی: ترجمان امریکی وزارت خارجہ
4