نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)سائنس دانوں نے خلا میں ایک دور دراز کہکشاں JADES-GS-z14-0 میں آکسیجن اور دیگر بھاری دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ یہ کہکشاں زمین سے 13.4 ارب نوری برس کے فاصلے پر واقع ہے اور گزشتہ سال ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے اسے دریافت کیا تھا۔یورپین سدرن آبزرویٹری کے ماہر فلکیات، گرگو پوپنگ، نے ایک بیان میں کہا کہ JADES-GS-z14-0 میں آکسیجن کی واضح نشاندہی پر وہ بہت حیران ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دریافت بتاتی ہے کہ بگ بینگ کے بعد کہکشائیں پہلے کی نسبت زیادہ تیزی سے بن سکتی ہیں۔یہ نتائج دو مختلف مطالعوں کے ذریعے حاصل کیے گئے، جو دو مختلف ماہرینِ فلکیات کی ٹیموں نے کیے۔ اس سے سائنس دانوں کو کہکشاں کے فاصلے کی پیمائش میں مزید بہتری لانے میں مدد ملے گی۔
خلا میں دور دراز کہکشاں میں آکسیجن کی موجودگی کا انکشاف، سائنس دانوں کے لیے حیرانی کی بات
6