کراچی ( شوبز ڈیسک)ماضی میں شادی میں بن بلائے مہمان کے تنازع پر ناراض ہونے والے دوستوں، اداکار یاسر حسین اور اداکارہ نوشین شاہ کے درمیان بالآخر صلح ہوگئی ہے۔ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دونوں کو گلے ملتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے درمیان اختلافات ختم ہو چکے ہیں۔یاسر حسین نے ایک مرتبہ اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ نوشین شاہ نے ان کی شادی میں بغیر دعوت کے شرکت کی تھی، جس پر نوشین شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یاسر نے خود انہیں مدعو کیا تھا، اور اس بات پر انہیں معذرت کرنی چاہیے۔یہ تنازعہ اس وقت بڑھا تھا جب یاسر حسین نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ نوشین شاہ کے دبا کی وجہ سے انہیں شادی میں مدعو کیا گیا تھا۔ تاہم، اب یہ تنازعہ ختم ہو چکا ہے اور دونوں ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے خوش نظر آئے۔کراچی میں ہونے والی ایک سحری نائٹ کے دوران یہ ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں یاسر حسین اداکارہ کے پاوں چھونے کی کوشش کرتے ہیں اور نوشین شاہ انہیں گلے لگا لیتی ہیں۔
یاسر حسین اور نوشین شاہ کی 4 سال پرانی ناراضگی کا خاتمہ، شادی تنازعہ کے بعد صلح
4