5
اسلام آباد( اباسین خبر)عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی کراچی سے اپنے آبائی علاقوں کی جانب جانے والے مسافروں کی بڑی تعداد نے سفر شروع کر دیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان ریلویز نے اضافی مسافروں کی سہولت کے لیے 3 عید اسپیشل ٹرینوں کا آغاز کیا ہے، جو کراچی سے لاہور اور راولپنڈی تک روانہ ہوں گی۔وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور غفلت برتنے والے افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عید اسپیشل ٹرینوں کے آغاز سے مسافروں کو سفر میں مزید سہولت ملے گی۔