کراچی ( اباسین خبر)انسداد دہشتگردی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے کو جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔ایف آئی اے نے عدالت سے ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کے کیس میں تفتیش کرنے کی اجازت طلب کی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو 3 اپریل تک ملزم سے تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔کیس کا پس منظر:مصطفی عامر 6 جنوری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے لاپتہ ہوا تھا، اور اس کی لاش 14 فروری کو حب سے ملی تھی۔ تحقیقات کے مطابق مصطفی عامر کو اس کے بچپن کے دوستوں ارمغان اور شیراز نے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گاڑی میں ڈال کر اس کی لاش کو جلایا تھا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ارمغان کے گھر پر لڑائی کے دوران فائرنگ کے بعد مصطفی کا قتل کیا گیا اور اس کی لاش کو گاڑی میں ڈال کر حب لے جا کر آگ لگا دی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے ارمغان سے منی لانڈرنگ کی تفتیش کی اجازت دے دی
7