اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات اور ان کے نتائج پر بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کی صدارت محسن عزیز نے کی۔ پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق جولائی 2024 میں آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ہوا اور 6 آئی پی پیز کے معاہدے ختم کیے گئے۔حکام نے بتایا کہ 8 بگاس پاور پلانٹس کے ساتھ رعایتی معاہدے کیے گئے ہیں اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیسز ریگولیٹرز کو بھیجے گئے ہیں۔ سولر اور ونڈ آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت بھی جاری ہے، اور اب تک 29 آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔وزیر پاور اویس لغاری نے کہا کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں عوام کو جلد ریلیف ملے گا۔ کمیٹی کے چیئرمین محسن عزیز نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ آئی پی پیز نے اوور انوائسنگ کی ہے اور عوام کو ان سے ریلیف کیوں نہیں مل رہا۔
وفاقی وزیر توانائی کا عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کا وعدہ
4