وا شنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے پاکستان، چین، ایران، متحدہ عرب امارات، اور جنوبی افریقا کی 80 کمپنیوں کو اپنی برآمدات کی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس فہرست میں 50 سے زائد چینی کمپنیاں شامل ہیں، جن میں چین کی معروف کلاڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا سروس فراہم کرنے والی کمپنی “انسپر گروپ” کی 6 ذیلی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔امریکی محکمہ تجارت کے مطابق انسپر گروپ کی کمپنیاں چینی فوج کے لیے سپر کمپیوٹرز کی تیاری میں مدد فراہم کر رہی تھیں۔ اس کے علاوہ، امریکی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ امریکا حریفوں کو امریکی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرکے فوجی طاقت بڑھانے کی اجازت نہیں دے گا۔اس بلیک لسٹ میں 19 پاکستانی کمپنیاں، 4-4 کمپنیوں کے ساتھ ایران اور متحدہ عرب امارات کی بھی پابندیاں شامل ہیں۔ امریکا ایران کے ڈرونز، بیلسٹک میزائل پروگرام، اور جوہری سرگرمیوں کی ترقی کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے۔چینی سفارتخانے نے امریکا کی ان اقدامات کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا تجارت اور ٹیکنالوجی کے معاملات کو سیاسی رنگ دینے اور انہیں بطور ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہے۔
امریکا نے پاکستان، چین، ایران اور دیگر ممالک کی 80 کمپنیوں کو برآمدات کی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا
5