واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی قید سے متعلق سوالات کا براہ راست جواب دینے سے گریز کیا ہے۔ ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ “کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پر تبصرہ نہیں کریں گی”۔ صحافی نے سوال کیا تھا کہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کی قید کے حوالے سے کوئی کارروائی کریں گے، جس پر بروس نے امریکی خارجہ پالیسی کے عمومی خدشات کی طرف توجہ دلائی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے اقتدار میں آٹھ ہفتے ہو چکے ہیں اور ان کے ارادوں اور اقدامات کے بارے میں وائٹ ہاس سے سوال کیا جا سکتا ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب امریکی محکمہ خارجہ نے عمران خان کی قید سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ہے، اس سے قبل 6 مارچ کو بھی ایسا ہی معاملہ پیش آیا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا ایک بار پھرعمران خان کی قید پر سوالات کا جواب دینے سے گریز
5