اسلام آباد( اباسین خبر)قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہیں۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین نے شرکت نہیں کی، لیکن وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے صوبے کی نمائندگی کی۔ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر بلوچستان، گورنر کے پی، اور چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس بھی شریک ہیں۔پیپلزپارٹی کے 16 اراکین پارلیمنٹ بلاول بھٹو کی قیادت میں، ایم کیو ایم کے 4 اراکین خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں، اور جے یو آئی (ف) کے وفد نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز اسپیکر ایاز صادق کے افتتاحی کلمات سے ہوگا، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف خطاب کریں گے۔ اجلاس میں ڈی جی آئی بی کی بریفنگ کے بعد پارلیمانی لیڈرز اور بلاول بھٹو اظہار خیال کریں گے، اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوگا، جس میں عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان سوالات کے جوابات دیں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع، وزیراعظم ، آرمی چیف اور سیاسی قیادت شریک
1