کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اپنا استعفیٰ افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوند زادہ کو بھجوا دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سراج الدین حقانی کا استعفیٰ طالبان قیادت کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ ان اختلافات میں خواتین کے حقوق کے معاملے پر حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان موجود اختلافات بھی شامل ہیں۔ سراج الدین حقانی کی وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل غیر حاضری کو بھی استعفے کی ایک وجہ قرار دی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کے استعفے سے متعلق طالبان حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔
اندرونی اختلافات یا کو ئی معاملہ،افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے استعفیٰ دے دیا:میڈیا رپورٹس
3