اسلام آباد(اباسین خبر)وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق، یہ فیصلہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بھی ایک جامع حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے فوائد کو بجلی کے نرخوں میں کمی کی صورت میں عوام تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق پیکج کی تفصیلات جلد حتمی شکل دے کر اعلان کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد عوامی ریلیف کو ترجیح دینا ہے اور اس فیصلے کے ذریعے عوام کو بڑا فائدہ پہنچایا جائے گا۔
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، بجلی کے نرخوں میں کمی کا پیکیج تیار
3