4
کوئٹہ ( اباسین خبر)حکومت بلوچستان نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے انہیں 24 اپریل کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق، آئندہ ماہ کی تنخواہیں اور پنشن 24 تاریخ کو ادا کی جائیں گی۔یہ فیصلہ عید الفطر کی خوشی میں کیا گیا ہے تاکہ ملازمین کو عید کی تیاریوں کے لیے ضروری مالی مدد فراہم کی جا سکے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی اعلان کیا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کر دی جائیں گی، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔