کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین فلکیات نے سیارہ زحل کے گرد 128 نئے چاندوں کو دریافت کرلیا ہے، جس کے بعد زحل کے چاندوں کی کل تعداد 274 ہوگئی ہے۔ اس نئی دریافت کے بعد یہ سوال اٹھتا ہے کہ زحل کے اتنے زیادہ چاند کیوں ہیں؟سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس دریافت کی تحقیقات سے نظام شمسی کے ارتقا کے بارے میں اہم معلومات مل سکتی ہیں۔ زحل کے چاندوں کی تعداد اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ اس سیارے کے گرد بہت زیادہ اجسام موجود ہیں۔کارنیگی انسٹی ٹیوشن فار سائنس کے ماہر فلکیات اسکاٹ شیپارڈ نے کہا کہ زحل چاندوں کا بادشاہ ہے۔کینیڈا کی یونیورسٹی آف ریجینا کی ماہر فلکیات سمانتھا لالر کا کہنا تھا کہ یہ دریافت دلکش ہے اور صاف ظاہر کرتا ہے کہ زحل کے گرد کتنی چیزیں موجود ہیں۔یہ دریافت زحل کے نظام میں چاندوں کی حیرت انگیز تعداد اور نظام شمسی کے ارتقا کے بارے میں مزید اہم بصیرت فراہم کرتی ہے۔
زحل کے گرد 128 نئے چاند کی دریافت، کل تعداد 274 ہوگئی،زحل چاندوں کا بادشاہ قرار
2