نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں نے دو دلچسپ نظریات پیش کیے ہیں جو یہ بتاتے ہیں کہ کسی شخص کا نام اس کی زندگی کے مختلف پہلوں کو متاثر کرسکتا ہے، جیسے اس کی شخصیت، کیریئر، تعلقات، اور ظاہری شکل۔ یہ نظریات “نیم لیٹر ایفیکٹ” اور “ڈوریان گرے ایفیکٹ” کہلاتے ہیں۔1) نیم لیٹر ایفیکٹاس نظریے کے مطابق، لوگ اپنی زندگی میں چیزوں یا اشیا کا انتخاب کرتے وقت ان کو ترجیح دیتے ہیں جو ان کے نام کے حروف سے ملتی ہیں۔ مثلا اگر کسی شخص کا نام “کامی” ہے، تو وہ ایسے کیریئر یا اشیا کا انتخاب کرسکتا ہے جن میں “کامیابی” یا “کامی” کا تذکرہ ہو۔2) ڈوریان گرے ایفیکٹاس نظریے کا کہنا ہے کہ آپ کا نام نہ صرف یہ متاثر کرتا ہے کہ لوگ آپ کو کس طرح دیکھتے ہیں، بلکہ آپ خود کو کیسے دیکھتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگ ان کیریئر کی طرف مائل ہوتے ہیں جو ان کے نام کی آواز یا معنی سے میل کھاتے ہیں۔ یعنی اگر کسی کا نام “موزیکا” ہو تو وہ موسیقی سے جڑی نوکری کی طرف زیادہ مائل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، نایاب یا غیر معمولی ناموں والے افراد کو بعض اوقات کم ملازمتوں کے مواقع ملتے ہیں۔محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ لوگ ان لوگوں کی طرف زیادہ متوجہ ہوتے ہیں جن کے نام ان کے اپنے نام سے مماثلت رکھتے ہوں۔ اس طرز عمل کو “The Implicit Egotism Effect” کہا جاتا ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ لوگ ایسے افراد کی طرف زیادہ راغب ہوتے ہیں جن کے نام میں مشابہت ہو۔یہ نظریات نہ صرف ہمارے ذاتی زندگیوں بلکہ پیشہ ورانہ انتخابوں اور تعلقات پر بھی گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔
سائنسدانوں نے شخصیت پر نام کے اثرات بارے اہم انکشاف کر ڈالے
5