اسلام آباد( اباسین خبر)پاکستان نے امریکا کی جانب سے سفری پابندیوں کی اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کو ابھی تک امریکی سفری پابندیوں سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی، یہ صرف میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مختلف شعبوں میں مضبوط ہیں اور دفتر خارجہ میں امریکی ناظم الامور کے ساتھ ملاقات معمول کی ڈپلومیٹک سرگرمی تھی۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا کی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے امریکا میں داخلے کی پابندیوں کی رپورٹوں کی تردید کی ہے اور اس طرح کی اطلاعات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک امریکا تعلقات دہائیوں پر مبنی ہیں اور کثیر الجہتی ہیں۔
پاکستان کو ابھی تک امریکی سفری پابندیوں سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی، تر جمان د فتر خارجہ
4