پشاور( اباسین خبر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 70 سے 80 فیصد دہشتگردی افغانستان سے ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا سیکورٹی خطرات کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے اور افغانستان میں عدم استحکام ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے۔گورنر نے بتایا کہ خیبرپختونخوا نے امن کے لیے اہم پیشرفت کی ہے لیکن کئی چیلنجز ابھی باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ وہ افغانستان میں 8 ارب ڈالر کے اسلحہ کی دستیابی کو دہشتگردوں کے لیے ایک بڑا چیلنج سمجھتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے افغان مہاجرین کی میزبانی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے ملک میں واپس جائیں۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقوں میں بیروزگاری اور دیگر مسائل کو دہشتگردی کا بڑا سبب قرار دیا اور کہا کہ اس وقت خیبرپختونخوا سب سے سستی بجلی پیدا کر رہا ہے۔
انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے:گورنر خیبرپختونخوا
4