کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)سندھ میں 2 ماہ کے دوران خسرے کی وبا نے 17 بچوں کی جان لے لی، جبکہ 1100 سے زائد بچے اس مرض کا شکار ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق خسرے کے پھیلا کی بڑی وجہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں رواں برس کے ابتدائی دو ماہ میں 550 بچے خسرے کا شکار ہوئے، جبکہ خیرپور میں 10، ضلع شرقی میں 5، سکھر اور جیکب آباد میں ایک ایک بچہ انتقال کر گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خسرے کا پھیلا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی اور ان کی اہمیت پر مزید توجہ دی جانی چاہیے تاکہ اس جان لیوا مرض کو روکنے میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔
سندھ میں خسرے سے 17 بچوں کی ہلاکت، 1100 سے زائد متاثر
5