1
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 102 ملین ڈالرز کے قرض کی منظوری دے دی۔ورلڈ بینک کے مطابق یہ قرض میکروکریڈٹ اور میکروفنانس کے شعبے میں استعمال کیا جائے گا، جس سے 18 لاکھ 90 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔ عالمی بینک نے یہ بھی کہا کہ اس رقم سے غریب اور کم آمدنی والے گھرانوں کو قرض فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کی مالی حالت بہتر ہو سکے۔