کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے ایرانی تہوار نو روز کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔ یہ تہوار ایرانی سال کا آغاز ہے جو 20 مارچ کو موسم بہار کے اعتدال کے ساتھ ہم وقت ہوتا ہے۔ گوگل نے اس موقع پر مہمان آرٹسٹ پندار یوسفی کا خصوصی ڈوڈل پیش کیا۔نو روز کا تہوار ایران، وسطی ایشیا، افغانستان، آذربائیجان، قفقاز، ترکی اور جنوبی ایشیا کے کچھ حصوں میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے گوگل نے “ہفت سین” کی میز کو نمایاں کیا جس پر سات علامتی اشیا رکھی جاتی ہیں، جیسے سبزہ، گندم کا حلوہ، زیتون، بیریاں، سرکہ اور سیب۔اس تہوار کی ابتدائی تیاریوں میں خانہ تکانی یعنی گھر کی صفائی کی جاتی ہے۔ نو روز سے پہلے آخری بدھ چہار شنبہ سوری کے طور پر منایا جاتا ہے، جس میں لوگ آگ کے الا پر چھلانگ لگا کر جسم و روح کی پاکیزگی کا اظہار کرتے ہیں۔نو روز کی تقریبات 13 دن تک جاری رہتی ہیں اور اختتام سیزدہ بدر پر ہوتا ہے، جب لوگ کھلے میدانوں میں پکنک مناتے ہیں اور سبزہ کو پانی میں بہا کر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔گوگل کا یہ ڈوڈل دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ نو روز کی ثقافتی اہمیت اور رنگا رنگ روایات کو شیئر کرنے کا خوبصورت طریقہ ہے۔
ایرانی تہوار نو روز کی مناسبت سے گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا
4