لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں فرانزک سائنس کے شعبے میں ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں نئی لیبز قائم کی جائیں گی اور جرائم کی تحقیقات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔8 ارب روپے کے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں جن سے جدید آلات، انفرااسٹرکچر اور عمارتوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، صوبے کے مختلف حصوں میں اتھارٹی کے دفاتر بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ کیسز کو مقامی سطح پر موثر طریقے سے نمٹایا جا سکے۔یہ نئے اقدامات دہشت گردی اور سنگین جرائم کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ فرانزک سائنس ٹیمیں فرسٹ رسپانڈر کے طور پر کام کریں گی، جو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کریں گی اور تحقیقات کو تیز کریں گی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ان اصلاحات سے پنجاب میں جرائم کی تحقیقات کے معیار میں بہتری آئے گی اور عدالتی نظام میں شواہد کی پیشکش مزید مثر ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانزک سائنس کے شعبے میں یہ اصلاحات پورے ملک کے لیے ایک مثال ہوں گی۔
پنجاب میں فرانزک سائنس کے شعبے میں انقلاب، 8 ارب روپے کے فنڈز جاری
4