کو ئٹہ ( اباسین خبر)امی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنما ثمر ہارون بلور نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مسائل کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کیے گئے آپریشنز کی کامیابی محدود تھی کیونکہ اسلام آباد یا پنڈی سے پالیسی پر مستقل فالو اپ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست بھی اپنی پالیسی میں یو یو کی طرح سوئنگ کرتی ہے، اور بہت سے مذہبی رہنما ان لوگوں کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں جو بار بار ہتھیار اٹھا کر پاکستان کی عوام پر حملے کرتے ہیں۔ثمر ہارون بلور نے کہا کہ ان جیسے لوگ جو خود دہشت گردی کی زد میں آ کر مشکلات جھیل چکے ہیں، انہیں کبھی کوئی کلورر یا تسلی نہیں ملی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پختونخوا اور بلوچستان کے لاکھوں خاندانوں کو دہشت گردی کے ذریعے جو مصیبتیں اور تکالیف جھیلنی پڑیں، ان کا کوئی جواب نہیں آیا۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مسائل کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے:ثمر ہارون بلور
4