گیانا( مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں کی کائنات کی کھوج رنگ لے آئی، اور مزید کروڑوں نئی کہکشائیں دریافت ہو گئیں۔ یورپین سپیس ایجنسی (ای ایس اے) نے سپیس ٹیلی سکوپ یوکلیڈ سے لی گئی تصاویر اور پہلا سروے ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔اس ویڈیو سروے میں ای ایس اے نے مزید کروڑوں کہکشائیں دریافت کی ہیں۔ یوکلیڈ مشن نے آسمان کے 3 حصوں کے گہرے مشاہدے میں 2 کروڑ 60 لاکھ کہکشائیں دریافت کیں۔ ای ایس اے نے ان کہکشاں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کیں، جنہیں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ای ایس اے کے مطابق، کہکشاں کی نئی دریافت صرف شروعات ہے۔ یوکلیڈ مشن مکمل ہونے پر کہکشاں کا ایک کیٹلاگ تیار کیا جائے گا، جو کائنات کی مزید گہرائی میں جھانکنے کے امکانات فراہم کرے گا۔
کائنات کی نئی کہکشائیں دریافت! یورپین سپیس ایجنسی کے یوکلیڈ مشن نے رنگ لے آئی کامیاب تحقیق
7