کو ئٹہ( اباسین خبر)قلات میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے مزدوروں کے لواحقین نے سخت مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گرد ماہ رنگ لانگو اور اس کے ساتھیوں کے خلاف فوری اور عبرت ناک کارروائی کی جائے۔ مزدوروں کے لواحقین نے کہا کہ “اس سرزمین پر مزید بے گناہوں کا خون نہ بہے”۔یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ بی ایل اے بلوچستان کی ترقی کی دشمن بن چکی ہے اور عوام دشمنی کی نئی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ دہشت گرد نہتے مزدوروں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں اور بلوچ عوام کے درمیان ان کی حقیقت واضح ہوچکی ہے۔ عوام نے اب فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے اور ان کے خلاف کھڑے ہوں گے۔
قلات میں بی ایل اے کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے لواحقین کا انصاف کا مطالبہ
6