کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)زمین سے 6,500 نوری سال دور ایک مردہ ستارے کی باقیات میں کانٹے نما اجسام اور گندھک سے لپٹے ہوئے لمبے اجسام کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ باقیات ایک سپرنووا دھماکے کے بعد کی ہیں جس میں کچھ حصہ ستارے کا بچ گیا۔یہ سپرنووا تقریبا 900 سال قبل ہوا تھا اور پہلی بار 1181 میں چین اور جاپان کے ماہرین فلکیات نے اس کا مشاہدہ کیا تھا۔ جدید فلکیات دانوں کو 2013 میں اس مردہ ستارے کی باقیات Pa 30 نیبولا کے طور پر ملی۔ہارورڈ اینڈ سمتھسنین سینٹر فار ایسٹرو فزکس کے ماہر فلکیات ٹم کننگھم نے اس دریافت کو ایک سنسنی خیز پہیلی قرار دیا ہے۔ اس سپرنووا کی باقیات نے فلکیاتی دنیا میں ایک نئی تحقیق کی راہیں کھول دی ہیں۔
مردہ ستارے کی پراسرار باقیات میں کانٹے نما اجسام کی دریافت
6