6
پشاور( اباسین خبر)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں میٹرک امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے انتظامیہ نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک اور تحصیل دار تیمور آفریدی نے لنڈی کوتل بازار میں اسٹیشنری اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا اور وہاں سے پاکٹ گائیڈز اور نقل کے مٹیریل برآمد کر لیے۔انتظامیہ نے اسٹیشنری دکانوں کے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ میٹرک امتحانات کے دوران اس قسم کی گائیڈز کی فروخت سے اجتناب کریں اور ان کی موجودگی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔