6
پشاور( اباسین خبر)خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے علاقے ٹانک میں دہشت گردوں نے ڈی ایس پی سٹی کی وین پر حملہ کیا، جس کے جواب میں پولیس کی فوری کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دیگر حملہ آور فرار ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔