کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سائبر سکیورٹی ایجنسی نے واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ سے بچانے کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ ایجنسی نے بتایا کہ صارفین کے واٹس ایپ اکانٹس سائبر کرمنلز کے لیے انتہائی دلچسپی کا باعث بن سکتے ہیں اور ان اکانٹس کو دھوکہ دہی، بلیک میلنگ، مالی فراڈ اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔سائبر جرائم پیشہ افراد دو طریقوں سے واٹس ایپ اکانٹس پر کنٹرول حاصل کرتے ہیں۔ پہلی صورت میں، ہیکرز “لنکڈ ڈیوائس” فیچر کا استعمال کرتے ہوئے اکانٹ میں ایک اور ڈیوائس شامل کرتے ہیں، جس سے وہ صارف کی گفتگو تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں، جبکہ دوسری صورت میں وہ اکانٹ کو دوبارہ رجسٹر کر کے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیتے ہیں۔ اس صورت میں صارف کو اپنی معلومات تک رسائی نہیں ملتی۔ماہرین نے بتایا کہ جب آپ کو غیر معمولی سرگرمیاں نظر آئیں یا آپ کے دوست آپ کے اکانٹ سے آنے والے مشتبہ پیغامات کے بارے میں شکایت کریں، تو فورا اپنے فون کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں اور سوشل نیٹ ورکس یا کال کے ذریعے اپنے دوستوں اور قریبی افراد کو اطلاع دیں۔واٹس ایپ اکانٹ کی حفاظت کے لیے ماہرین نے ڈبل تصدیق (Two-step Verification) کو فعال کرنے، مضبوط پاس ورڈ استعمال کرنے اور اکانٹ کی ریکوری کے لیے بیک اپ ای میل ترتیب دینے کی تجویز دی۔
واٹس ایپ ہیک ہونے سے بچنے کے لیے ماہرین کی اہم ہدایات، صارفین کو احتیاط کرنے کی تجویز
4