اسلام آباد( اباسین خبر) چیف جسٹس آف پاکستان یحی آفریدی کی زیرصدارت ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار، ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن نے شرکت کی۔ اجلاس میں جاری عدالتی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا اور سائلین کو بروقت اور مثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف جسٹس آفریدی نے عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن، احتساب اور شفافیت میں بہتری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سائلین انصاف کے نظام کے بنیادی سٹیک ہولڈرز ہیں اور ان کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ پیش آنا عوامی اعتماد کو مستحکم کرتا ہے۔اجلاس میں ای-فائلنگ نظام کے کامیاب نفاذ اور آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے انضمام پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
چیف جسٹس یحی آفریدی کی زیرقیادت عدالتی اصلاحات، سائلین کو مو ثر انصاف کی فراہمی کا عزم
5