ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک کے آخری عشرے کی 25 ویں شب کی مناسبت سے مسجدالحرام اور مسجد نبویۖ میں شب قدر کی تلاش کے لیے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ لاکھوں نمازیوں نے نفل نمازیں اور دعائیں ادا کیں۔مسجدالحرام اور مسجد نبویۖ میں 25 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے، جنہوں نے طواف، عمرہ، نماز تراویح، قیام اللیل اور اجتماعی دعاں میں حصہ لیا۔ ان عبادات کے دوران مسجد کی چھتوں، صحن اور اردگرد کی سڑکوں پر نمازیوں کا رش دیکھا گیا۔زائرین کے تحفظ کے لیے 20 ہزار پبلک سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ہجوم کو کنٹرول کرنے اور راہداریوں کی نگرانی کی۔ جدید ٹیکنالوجی اور مواصلاتی نظام کی مدد سے ٹریفک کی روانی اور نقل و حرکت کو یقینی بنایا گیا۔
مسجدالحرام اور مسجد نبویۖ میں شب قدر کے موقع پر 25 لاکھ نمازیوں کا اجتماع
5