ڈھاکا( سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کی صحت میں بہتری کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال اب ریکوری کی جانب بڑھ رہے ہیں، تاہم اگلے 24 گھنٹے ان کے لیے اہم ہیں کیونکہ وہ ابھی بھی انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق تمیم نے گزشتہ شب فیملی ممبر کی مدد سے ہلکی موومنٹ بھی کی، اور حکومتی سطح پر ان کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تمیم اقبال ڈینجر زون سے باہر آچکے ہیں اور اگر مزید پیچیدگیاں نہ ہوئیں تو اگلے 24 گھنٹوں میں ان کی صحت مزید بہتر ہو سکتی ہے۔یاد رہے کہ تمیم اقبال کو گزشتہ روز ڈھاکا پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں فورا مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ اس واقعے کے بعد کرکٹر کی حالت نازک تھی، مگر اب ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔
بنگلا دیشی کرکٹر تمیم اقبال کی صحت میں بہتری کی امید، اگلے 24 گھنٹے اہم
7