نیوزی لینڈ( سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ہونے والے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں محمد ارسلان عباس کو شامل کیا گیا ہے۔ محمد ارسلان عباس پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں۔اظہر عباس نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موقع پر بہت خوش ہیں اور ان کا بیٹا محمد ارسلان عباس خود کو فائٹر ثابت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ محمد ارسلان ہمیشہ ٹف ٹائم دینے کی کوشش کرتا ہے اور وہ پاکستان کے خلاف اچھا میچ کھیلنے کی پوری کوشش کرے گا۔اظہر عباس نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے تھے اور وہاں بھی انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلا۔ وہ اس وقت نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم ویلنگٹن فائر برڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑی بات ہے کہ ان کے بیٹے کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ اظہر عباس نے محمد ارسلان کی پرفارمنس کو تسلسل کے ساتھ اچھا قرار دیا، اور کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں گزشتہ ڈھائی برس سے کھیل رہے ہیں اور ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کر دیا، محمد ارسلان عباس ٹیم میں شامل
7