لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ فاسٹ بولرز کی کارکردگی انفرادی طور پر بہتر ہو رہی ہے، تاہم بولنگ یونٹ کی طور پر یکجا پرفارمنس دیکھنے کو نہیں مل رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تینوں بولرز ایک ساتھ اچھی کارکردگی دکھائیں گے تو ٹیم کی کارکردگی بھی بہتر ہوگی۔اظہر محمود نے کہا کہ حارث رئوف نے ایک میچ میں بہترین بولنگ کی، لیکن باقی بولرز اس طرح پرفارمنس نہیں دے سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہیں، اور ان کی انجری اور فائٹ اسپرٹ کا سب نے مشاہدہ کیا، حالانکہ ٹیم سیریز ہار چکی ہے لیکن وہ کسی ٹورنامنٹ سے آٹ نہیں ہوئے۔بولنگ کوچ نے یہ بھی کہا کہ جدید کرکٹ میں 160 اسکور کافی نہیں ہوتا، بلکہ 180 یا 200 پلس اسکور ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی بدقسمتی کا شکار ہوئے جب ان کی گیند پر ٹاپ ایج ہوا مگر وکٹ نہ ملی۔نیوزی لینڈ کی سیریز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹیم کو بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا، تاہم کوشش کی جائے گی کہ سیریز 3-2 کے اسکور کے ساتھ ختم ہو۔ بولنگ کوچ نے بیٹرز کو بانس اور پیس کا سامنا کرنے کے لیے مشورہ دیا کہ انہیں ان عناصر کو صحیح طریقے سے استعمال کرنا ہے۔اظہر محمود نے مزید کہا کہ ابرار احمد کو آٹھ میچز ملے ہیں جو کہ زیادہ نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ کل بدھ کو کھیلا جائے گا، تاہم قومی ٹیم سیریز ہار چکی ہے۔
فاسٹ بولرز کی کارکردگی انفرادی ہے، بحیثیت یونٹ نہیں: بولنگ کوچ اظہر محمود
7