کراچی ( شو بزڈیسک)پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے خاندان کے ساتھ ایک شو میں شرکت کی اور ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجوہات بتائیں۔ جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ وہ ڈرامے سائن کرنے سے گھبراتی ہیں کیونکہ انہیں ہوائی سفر کا خوف ہے۔جنت نے بتایا کہ پاکستان میں تقریبا تمام بڑے ڈرامے کراچی میں شوٹ کیے جاتے ہیں، اور وہاں جانے کے لیے پی آئی اے کی پرواز لینا پڑتی ہے، جو انہیں خوف زدہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثات کو دیکھ کر وہ اس قدر خوف میں مبتلا ہو چکی ہیں کہ کسی بھی قیمت پر کراچی کا فضائی سفر نہیں کرنا چاہتیں۔جنت مرزا نے مزید وضاحت کی کہ ڈراموں کی شوٹنگ کے طویل شیڈول کی وجہ سے وہ اسے کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فیصل آباد میں اپنی فیملی کے ساتھ رہنا پسند ہے اور بار بار کراچی آ کر شوٹنگ کرنے کی خواہش نہیں۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم کا شوٹنگ شیڈول نسبتا محدود ہوتا ہے، جو ان کے لیے زیادہ آسان تھا۔جنت مرزا نے اپنی اداکاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مستقبل میں کوئی ایسا پروجیکٹ آیا جو فیصل آباد یا لاہور میں شوٹ ہو اور جس میں وقت کی زیادہ پابندی نہ ہو تو وہ اس پر غور کریں گی۔
مجھے اپنی فیملی کے ساتھ رہنا پسند ہے اور بار بار کراچی آ کر شوٹنگ کرنے کی خواہش نہیں:جنت مرزا
11