11
کراچی( اباسین خبر) قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 302، جو کراچی سے لاہور جا رہی تھی، کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کے باعث پرواز صبح 8 بجے روانہ نہ ہو سکی اور فنی خرابی ابھی تک دور نہیں کی جا سکی۔ مسافروں کو روانگی کی متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی جس پر انہوں نے احتجاج کیا۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق پرواز کی روانگی شام 6 بجے تک متوقع ہے۔