کراچی( اباسین خبر)میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ “جو لوگ 9 مئی کے ذمے دار ہیں، ان کے ساتھ ہم کبھی نہیں بیٹھیں گے۔”کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ “میرے اور ڈپٹی میئر کے کام کرنے سے لوگوں کو تکلیف ہے، ایم کیو ایم پر مجھے حیرت ہے۔ وہ تو اس بات کی حامی تھی کہ کام نچلی سطح پر ہونا چاہیے، آج وہ کہتے ہیں کہ کام کے ایم سی نہیں پی آئی ڈی سی ایل کرے۔ انہوں نے ایم کیو ایم والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “آدھا تیتر آدھا بٹیر نہ بنیں۔”مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ “ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ حکومت بنائیں، جو پاکستان کے ساتھ نہیں ہم ان کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔ قومی سلامتی پر کوئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے۔”انہوں نے کہا کہ “کینالوں پر تاحال کام نہیں ہوا، پیپلز پارٹی نے اپنا واضح مقف دے دیا ہے، کالا باغ ڈیم کے لیے فنکشنل لیگ نے مظاہرہ کیا، لیکن پیپلز پارٹی نے عوام کے مفادات کا کبھی سودا نہیں کیا۔
ایم کیو ایم والولے آدھا تیتر آدھا بٹیر نہ بنیں: مرتضی وہاب
9