7
کراچی( اباسین خبر)چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوا اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کر دیا تھا۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ “آٹھ دہائی قبل آج کے روز ہمارے اجداد نے قیام پاکستان کے لیے قرارداد پاس کی تھی، اور قرارداد کے سات سالوں میں چشم فلک نے الگ وطن کے خواب کو تعبیر سے ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔”انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ 1940 کو مسلمانان ہند نے ‘بٹ کے رہے گا ہندوستان، بن کر رہے گا پاکستان’ کے نعرے پر مہر ثبت کی۔