غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہدا کی تعداد ریکارڈ ہونے والی شہادتوں سے بہت زیادہ ہے۔ اسرائیلی بمباری سے تباہ عمارتوں کے ملبے تلے ہزاروں فلسطینیوں کی لاشیں دبی ہوئی ہیں۔غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں 17 ماہ کے دوران فلسطینی شہدا کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ کے ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 50 ہزار 21 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 13 ہزار 274 زخمی ہو چکے ہیں۔ تاہم غزہ کی گورنمنٹ میڈیا آفس کے مطابق شہادتوں کی تعداد 61 ہزار 700 سے تجاوز کر چکی ہے، کیونکہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہدا کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی، ہزاروں لاشیں ملبے تلے دب گئیں
13