لاہور( شوبز ڈیسک)اداکار دانش تیمور، جو حال ہی میں لائیو شو کے دوران غلط الفاظ استعمال کرنے کی وجہ سے تنازع میں آئے تھے، اپنے چار شادیوں سے متعلق دیے گئے بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد راتوں رات غیر معمولی حد تک بڑھ گئی، جو کہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔دانش تیمور نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے فالوورز کی تعداد میں 157.1 ملین کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کے اکانٹ پر فالوورز کی تعداد 8.4 ملین تک پہنچ چکی ہے۔اگر دانش تیمور کے اکانٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ 47 اکانٹس کو فالو کر رہے ہیں اور اب تک 782 پوسٹس شیئر کر چکے ہیں۔ اس سے قبل، اداکارہ عائزہ خان پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں، جن کے 14.5 ملین فالوورز ہیں۔
دانش تیمور کی چار شادیوں پر بیان کے بعد انسٹاگرام فالوورز میں بے پناہ اضافہ
11