16
وا شنگٹن ( سپورٹس ڈیسک)سابق امریکی باکسنگ لیجنڈ جارج فورمین 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اہلِ خانہ کے مطابق جارج فورمین کا انتقال 21 مارچ کو ہوا۔امریکی میڈیا کے مطابق، جارج فورمین کی پرورش غریبی میں ہوئی اور وہ اعلی تعلیم حاصل نہیں کر سکے تھے۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی ٹائٹل جیتے اور سیکڑوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔جارج فورمین نے 1970 سے 1980 کے دوران 4 شادیاں کیں اور 1985 میں پانچویں شادی کی، جو ان کی زندگی کا آخری رشتہ ثابت ہوا۔ فورمین اپنی پانچویں بیوی کے ساتھ آخری دم تک رہے۔