ممبئی ( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کر دی ہے۔ کورونا کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے یہ پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے بعد گزشتہ پانچ برسوں سے فاسٹ بولرز بال پسینے سے چمکانے پر مجبور تھے۔اس نئی تبدیلی کے بعد، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے گیند چمکانے کے لیے تھوک پر پابندی کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ تھوک سے گیند جلدی چمکتی ہے، تاہم اچھی بولنگ کے لیے مہارت ضروری ہے۔ فاسٹ بولر وسیم جونیئر نے اس فیصلے کو مددگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گیند کے ریورس سوئنگ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ فہیم اشرف نے بھی اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب گیند کو پہلے کی طرح تھوک سے چمکایا جا سکے گا۔عاکف جاوید نے کہا کہ گیند کے دونوں طرف پسینہ لگانے سے ریورس سوئنگ کم ہو گیا تھا، اور اب یہ پابندی ختم ہونے سے مزید فائدہ ہوگا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل میں گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کر دی، فاسٹ بولرز خوش
7