5
پشاور( اباسین خبر) ڈائریکٹوریٹ آف سماجی بہبود پشاور نے تین منصوبوں کی تکمیل کے بعد متعلقہ ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ ملازمین 30 جون 2025 تک کام کر رہے تھے لیکن منصوبوں کی تکمیل پر ان کی خدمات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ملازمین میں گریڈ 1 سے 16 تک کے افراد شامل ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل پر مجموعی طور پر 182 ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملازمین کی مدتِ ملازمت میں دو بار توسیع بھی کی گئی تھی۔