3
کراچی( اباسین خبر)کراچی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کی انفارمیشن سیکریٹری ملزمہ فوزیہ صدیقی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا، جہاں پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں نامزد فوزیہ صدیقی کو جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا۔عدالت نے 24 مارچ کو ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ دوسری جانب، فوزیہ صدیقی کے وکیل نے ان کی درخواست ضمانت دائر کر دی، جبکہ عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کر کے چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔