7
اٹک( اباسین خبر)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اٹک کے نائب امیر قاری نظام الدین کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ قاری نظام الدین گزشتہ شب خٹک کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے، جب وہ مسجد لوہاراں سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔نمازِ جنازہ کے بعد قاری نظام الدین کو ان کے آبائی علاقے جھمٹ تحصیل جنڈ میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔ قاری نظام الدین کی موت پر جے یو آئی اور مقامی حلقوں میں گہرے غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔